نیشنل

نظام آباد پی ایف آئی کیس _ آندھراپردیش میں این آئی اے کی ایک مکان میں تلاشی

نندیال _ 7 ستمبر ( اردولیکس) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے آندھرا پردیش کے نندیال ضلع میں تلاشی لی۔ آلہ گڈہ ٹاون میں چہارشنبہ کی دیر رات شروع ہونے والی تلاشی کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق این آئی اے  کے  عہدیداروں نے ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کے ساتھ مبینہ تعلق کے الزام میں پہلے گرفتار کیے گئے ایک شخص کے رشتہ داروں کے گھروں کی تلاشی لی

 

محمد یونس (33) جو نندیال کے رہنے والے ہیں، کو این آئی اے نے جون میں نظام آباد دہشت گردانہ سازش کیس میں گرفتار کیا تھا۔

 

این آئی اے کے مطابق، نظام آباد کیس میں گرفتار ملزمین نے مبینہ طور پر نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور انہیں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے ہتھیاروں کی تربیت فراہم کرنے کی سازش رچی تھی۔

 

این آئی اے نے 10 اگست کو آندھرا پردیش کے کرنول شہر میں چند گھروں کی تلاشی لی تھی۔ جس میں دو مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا تھا۔

 

این آئی اے نے اسی دن تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں بھی تلاشی لی تھی۔ پی ایف آئی سے تعلق رکھنے والے مشتبہ شخص کے گھر کی تلاشی لی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button