نیشنل
وقف ترمیمی بل کے خلاف جے پی سی کو 84 لاکھ ای میل موصول ہونے کی خبر جھوٹی : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی وضاحت

نئی دہلی _ 17 ستمبر ( پریس نوٹ )
سوشل میڈیا اور اخبارات میں وقف ترمیمی بل پر تشکیل کردہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی جے پی سی کے حوالہ سے چھپی خبر کہ صرف 84 لاکھ ای میل موصول ہوئے ہیں
اس پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے فرمایا کہ جے پی سی کے حوالے سے ای میل کی تعداد کی جو خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے وہ صحیح نہیں ہے ابھی جے پی سی نے اس طرح کا کوئی ڈاٹا سرے سے بتایا ہی نہیں ہے اور نہ ہی جے پی سی کی طرف سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔
اس لئے ہم اپیل کرتے ہیں کہ مسلمان کسی غلط فہمی کے شکار نہ ہوں اور ایک دوسرے کو بھی تشویش میں پڑنے کا موقع نہ دیں اور خود بھی تشویش میں نہ پڑیں اور غلط خبر کوعام کرکے دوسرے لوگوں کو پریشانی میں نہ ڈالیں ۔