اروند کیجریوال چیف منسٹر کے عہدے سے مستعفی _ آتشی دہلی کی نئی چیف منسٹر
چیف منسٹر دہلی اروند کیجریوال نے چیف منسٹر کے عہدے سے مستعفی ہو جانے سے متعلق اپنے اعلان کے دو دن بعد آج منگل کو اپنا استعفی لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو پیش کر دیا۔ اس کے بعد عام آدمی پارٹی نے پارٹی کی سینر وزیر آتشی کو چیف منسٹر کے بنانے کا اعلان کیا۔
اس کے ساتھ ہی آتشی مارلینا نے نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ کیجریوال منگل کی شام اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر سکریٹریٹ پہنچے۔ انہوں نے اتوار کو چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے پہلے دہلی کے چیف منسٹر کے عہدے کے لیے منتخب ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی نے ایک پریس کانفرنس میں اروند کیجریوال کی تعریف کی
۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں آج کسی اور پارٹی میں ہوتی تو شاید الیکشن لڑنے کا ٹکٹ بھی نہیں ملتا۔ لیکن اروند کیجریوال نے پہلی مرتبہ سیاست میں قدم رکھنے کے باوجود چیف منسٹر کی کمان میرے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔