جرائم و حادثات
آندھراپردیش۔ آدھی رات کے بعد سرکاری دواخانہ میں چور

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے الوری سیتارام راجو ضلع کے ارکو میں سرکاری ہاسپٹل میں چوری کے واقعہ سے سنسنی پھیل گئی۔آدھی رات کے وقت
جب مریض نیند میں تھے ایک اجنبی شخص وارڈ میں داخل ہوا اور مریضوں کے موبائل فون چرا لے گیا۔ یہ واقعہ ہاسپٹل میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں میں مکمل طور پر ریکارڈ ہو گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ چوری کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ہونے کے بعد مقامی لوگوں میں غصہ پایا جا رہا ہے۔ عوام کا الزام ہے کہ رات کے اوقات میں حفاظتی عملے کی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔



