عادل آباد میں الکٹرک گاڑیوں کو آگ لگ گئی

عادل آباد: حالیہ دنوں میں الکٹرک گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات اکثر پیش آ رہے ہیں۔ تازہ واقعہ تلنگانہ کے عادل آباد شہر میں پیش آیا جہاں حادثاتی طور پر دو موٹر سائیکلیں آگ کی نذر ہو گئیں۔عادل آباد شہر
کے رہنے والے وجے کیتان اپنی الیکٹرک بائیک پر شیوا جی چوک میں واقع ہنومان مندر درشن کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے اپنی ای بائیک مندر کے سامنے ایک خالی جگہ پر پارک کی اور پوجا کے لیے اندر چلے گئے۔
جب پوجا ختم ہونے کے بعد وہ باہر آئے تو دیکھا کہ ان کی بائیک آگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے قریب کھڑی ایک اور موٹر سائیکل بھی جل کر خاکستر ہو گئی۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر آگ بجھائی جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
اس واقعہ کے بعد شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آیا کسی نے جان بوجھ کر بائیک کو آگ لگائی یا یہ آگ خود بخود لگی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔