تلنگانہ

تلنگانہ کے ان اضلاع میں منگل تک بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد _ 11 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ ریاست میں آئندہ دو دنوں میں ہلکی سے درمیانی اور طوفانی بارش کا امکان ہے۔  اتوار سے پیر کی صبح عادل آباد،  آصف آباد، منچریال، نرمل، جگتیال، راجنا سریسلہ ، کریم نگر، پیداپلی، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کتہ گوڑم اور کھمم اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔

 

دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ساتھ ہی، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عادل آباد، آصفآباد، منچریال، نرمل، کریم نگر، پیداپلی، بھدرادری کتہ گوڑم اور کھمم اضلاع میں ژالہ باری کے امکانات ہیں۔

 

پیر سے منگل کی صبح تک عادل آباد، راجنا سرسلہ ، کریم نگر، پیداپلی، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کتہ گوڑم ، کھمم، محبوب آباد، ورنگل اور ہنمکنڈہ اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں

 

عادل آباد، آصف آباد، منچیریال، نرمل، راجنا سرسلہ ، کریم نگر، پیدا پلی، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کتہ گوڑم اور کھمم اضلاع میں ژالہ باری کی توقع ہے۔ دوسری جانب جنوب مغربی مانسون زور و شور سے جاری ہے۔ اے پی، کرناٹک اور تمل ناڈو تک پھیل گیا۔ مانسون مغربی سمت سے تلنگانہ کی طرف داخل ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button