تریپورہ کے ڈی جی پی انوراگ دھانکر مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے – خودکشی کا شبہ

تریپورہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) انوراگ دھانکر، ہیڈ کوارٹر میں مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے. سمجھا جاتا ہے کہ مبینہ طور پر گن سے خود کو مار لینے کے باعث ان کی خودکشی سے موت ہوگئی۔ ان کی نعش پیر کی صبح اگرتلہ کے جی بی ہاسپٹل منتقل کی گئی
۔ریاست کے اعلیٰ پولیس افسر کی اچانک اور المناک موت کی خبر سے تریپورہ کے انتظامی اور پولیس حلقوں میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔ واقعہ کے بعد اعلیٰ سرکاری افسران اور پولیس اہلکار فوری طور پر اسپتال پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا
۔اگرچہ اس واقعہ کی فوری وجہ ابھی واضح نہیں ہوسکی ہے، تاہم سینئر آئی پی ایس افسر کی موت کے حالات کا پتہ لگانے کے لیے جلد اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کئے جانے کا امکان ہے۔
انوراگ دھانکر 1994 بیچ کے تریپورہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر تھے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے تقرری کے بعد انہوں نے مئی 2025 میں تریپورہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کا عہدہ سنبھالا تھا۔



