نیشنل

بنگلورو میں آج ہفتہ سے کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کا دو روزہ اجلاس

کل ہند  مسلم پرسنل لا بورڈ کا دو روزہ  اجلاس بنگلورو کے دار العلوم سبیل الرشاد کیمپس میں ہفتہ سے شروع ہو رہا ہے۔ 23 اور 24 نومبر کو منعقد ہونے والے اس اجلاس میں وقف ترمیمی بل 2024 ء کی روشنی میں وقف جائیدادوں کے تحفظ کے تعلق سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

 

۔ 8اگست کو یہ بل لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا جسے بعد میںمشترکہ پارلیمانیکمیٹی (جے پی سی)سے رجوع کر دیا گیا۔ یہاں یہ نشاندہی ضروری ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ وقف بل کے خلاف ایک تحریک چلا رہا ہے۔

 

بل کے نقصانات اورخطرات مسلمانوں کو آگاہ کیا.رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بورڈ اور تمام مسلم تنظیموں نے اس بل کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔ بورڈ کی دعوت پر 3.75 لاکھ ای میل حکومت کو روانہ کئے گئے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہندوستان کے مسلمان اس بل کو مخالفت کرتے ہیں۔

 

اگر چہ حکومت نے دعوی کیا ہے کہ مجوزہ قانون کا مقصد مساجد کی کارکردگی میں مداخلت کرنا نہیں ہے تاہم اپوزیشن کا کہنا ہے یہ بل کسی بھی لحاظ سے درست نہیں ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button