جرائم و حادثات

رشوت کا معاملہ۔ حیدرآباد میں سب انسپکٹر اور 2 کانسٹیبلس گرفتار

حیدرآباد ۔ حیدرآباد میں اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے ایک سب انسپکٹر اور دو پولیس کانسٹیبلس کو رشوت طلب اور قبول کرنے کے الزام میں منصوبہ بند طریقہ سے گرفتار کر لیا ہے۔

 

اے سی بی کے مطابق یہ گرفتاری بنڈلہ گوڑہ کے سب انسپکٹر پاون، پولیس کانسٹیبل راما کرشنا اور سنتوش کی ہوئی ہے جو ایک مقدمہ میں رشوت کے بدلے معاملہ طے کر رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر پاون نے ایک شکایت کنندہ سے مقدمہ بند کرنے کے لیے 30 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ بعد میں اس رقم کو 15 ہزار روپے تک کم کیا گیا۔

 

سب انسپکٹر پاون نے پولیس کانسٹیبلس راما کرشنا اور سنتوش کی مدد سے یہ رقم وصول کی۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے اس کارروائی کو انتہائی چالاکی سے ترتیب دیا اور منصوبہ بند طریقہ سے سب انسپکٹر اور دونوں

 

کانسٹیبلس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ان کے پاس سے رقم ضبط کرلی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button