تلنگانہ

بارش کا اثر تلنگانہ میں 1400 بسیں منسوخ

حیدرآباد: ریاست میں شدید بارش کی وجہہ سے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے تلگو ریاستوں میں کئی مقامات پر بسوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ اتوار کی رات تک 877 اور پیر کی صبح 570 بسیں منسوخ کردی گئیں، یعنی کہ اب تک جملہ 1400 سے زیادہ بسیں منسوخ کی گئی ہیں۔

 

آر ٹی سی حکام نے بتایا کہ کھمم، وجئے واڑہ اور محبوب آباد کی طرف جانے والی سڑکیں مکمل طور پر پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، اس لیے ان راستوں پر بسیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال میں کمی کے بعد ان راستوں پر دوبارہ بسیں چلائیں جائیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد سے وجئے واڑہ جانے والی بسوں کا رخ گنٹور کے راستے موڑ دیا گیا ہے۔

 

بتایا گیا کہ ضلع کھمم کے لیے بسیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ اسی طرح وقارآباد سے 212کے بجائے 50 بسیں چلائی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button