چندرا بابو نائیڈو کو "kiss” کرنے خاتون کی کوشش

حیدرآباد ۔ چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو کو آج ایک خاتون نے بوسہ لینے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ضلع انکا پلی میں پیش آیا۔ چیف منسٹر آندھراپردیش ضلع کے دورے پر تھے، اس موقع پر انہیں دیکھنے اور ان سے ملاقات کیلئے پارٹی کارکنوں اور ان کے حامیوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی تھی۔
اس دوران ایک حاتون نے چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی کوشش کی اور وہ کسی طرح ان کے قریب پہنچ گئی۔ سکیوریٹی عملہ نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی تاہم چیف منسٹر نے خاتون کی ملاقات کی خواہش کو دیکھتے ہوئے اُسے ملاقات کا موقع فراہم کیا۔ اس دوران خاتون اپنے ساتھ لایا ہوا پھولوں کا گلدستہ چندرا بابو نائیڈو کو پیش کیا اور اس کے بعد تصویر کھنچوائی۔
اسی دوران اچانک خاتون نے چیف منسٹر کو بوسہ لینے کی کوشش کی جسے روک دیا گیا۔ چندرا بابو نائیڈو بھی خاتون کی حرکت دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے اور انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کی حرکت نہ کرے جس پر خاتون نے کہا کہ وہ انہیں اپنا بڑا بھائی مانتی ہیں۔ بعد ازاں سکیوریٹی کے عملہ نے خاتون کو وہاں سے ہٹادیا۔
یہ منظر وہاں موجود افراد نے اپنے سیل فونس میں قید کرلیا جو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔