جنرل نیوز

اردو کلچرل ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام طالبات کے لئے تحریری و تقریری مقابلے 

حیدرآباد ۔ نمائندہ اردولیکس

نوجوان کی خود اعتمادی میں اضافہ و شخصیت سازی کے مقصد سے تقریری مقابلوں کا انعقاد ایک فعال طریقہ ہے۔ اسی مقصد کے تحت اردو کلچرل ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اردو برجستہ تقریری اور برجستہ تحریری مقابلوں کا انعقاد گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسوان حسینی علم حیدرآباد میں عمل میں لایا گیا۔ فاؤنڈیشن کے بانی و سرپرست آرکیٹکٹ عبدالرحمن سلیم ان مقابلوں کے کنوینر اور ڈاکٹر عبدالقدوس اسسٹنٹ پروفیسر  کو آر ڈینیٹر تھے

 

جبکہ صدارت ڈاکٹر بی سنیتا پدماوتی ، پرنسپل نے کی۔ ممتاز مصنف ڈاکٹر عابد معز نے بحیثیت مہمان خصوصی اور سینئر جرنلسٹ اور این آر آئی کے ین واصف نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ڈاکٹر گل رعنا، محترمہ علویہ علوی اور غوث ارسلان تحریری مقابلوں کے ججس کے فرائض انجام دیئے جبکہ ڈاکٹر آصف علی ، جناب میر محسن علی اور جناب فرید سحر نے برجستہ تقاریر کے جج کی ججس کی ذمہ داری نبھائی۔ کالج کا آڈیٹوریم سامعین کی کثیر تعداد سے اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔ مقابلون مین اعلیٰ مقام حاصل کرنے والی طالبات کو مہما نوں کے ہاتھوں انعامات اور سرٹیفیکیٹ کی پیش کئے۔

 

فاؤنڈیشن کے صدر و سرپرست آرکیٹکٹ عبدالرحمان سلیم اردو دنیا مین اپنی خدمات کے لئے جانے جاتے ہین۔ انھون نے سعودی عرب میں چالیس سال اردو کی ترقی و ترویج میں بے مثال خدمات انجام دیں اور اب امریکہ اور ہندوستان میں اس سلسلہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button