نیشنل

آن‌ لائن دھوکہ دہی کا نیا طریقہ۔ پتہ اپ ڈیٹ کروانے کے نام پر دیا جارہا ہے دھوکہ

نئی دہلی۔ سائبر دھوکہ بازوں کی جانب سے انڈیا پوسٹ کے نام سے لنک روانہ کرتے ہوئے سادہ لوح افراد کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو فیکٹ چیک شعبہ نے ایس ایم ایس کے ذریعہ روانہ کیے جانے والے اس طرح کے لنکس سے متعلق تمام سے چوکنا رہنے کی خواہش کی ہے۔ اس سلسلے میں ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک پیغام اس طرح کا آپ کے فون پر روانہ کیا جاتا ہے

 

جس میں لکھا ہوتا ہے”پوسٹل ڈپارٹمنٹ سے آپ کے نام پر پارسل آیا ہے، ڈیلیوری کے لیے کوشش کی جا رہی ہے، دو مرتبہ کوشش کی گئی لیکن پتہ درست نہ ہونے کی وجہ سے پارسل پہنچنانا مشکل ہو رہا ہے لہذا اندرون 48 گھنٹے اپنا پتہ اپ ڈیٹ کر لیں ورنہ آپ کا سامان واپس لوٹ جائے گا”پتہ اپڈیٹ کرنے کے لیے اس میں لنک بھی دیا جاتا ہے پتہ اپ ڈیٹ کرتے ہی اندرون 24 گھنٹے پارسل ڈیلیوری کرنے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔ یہ میسج بالکل اس طرح سے دکھتا ہے جیسے کہ پوسٹل ڈپارٹمنٹ کی طرف سے روانہ کیا گیا ہے۔ لنک پر جو یو آر ایل ہوتا ہے وہ بھی انڈیا پوسٹ سے مشابہت رکھتا ہے،لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید انہیں کسی نے پارسل بھجوایا ہے اور لنک کلک کرتے ہی سائبر دھوکہ باز ان کی رقم ہڑپ کر لیتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لنک کلک کرتے ہی انڈیا پوسٹ کی طرح ویب سائٹ کھلتی ہے وہاں ٹریکنگ آئی ڈی کے پاس ڈیلیوری فیل پیغام نظر آتا ہے۔

 

وہاں پر پتہ اپ ڈیٹ کرنے کا لنک بھی ہوتا ہے آپ جیسے ہی پتہ اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کرتے ہیں آپ کے فون میں کوئی سافٹ وئر داخل کر دیا جاتا ہے اور آپ کا فون ان سائبر دھوکہ بازوں کے اختیار میں چلا جاتا ہے اور پھر رقم ہڑپ لی جاتی ہے۔خواہش کی گئی ہے کہ اس طرح کے لنکس اگر آپ کے فون پر آتے ہیں تو فوری 1930 پر فون کر کے شکایت کریں۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button