جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند ضلع نرمل کے زیر اہتمام خانہ پور میں منعقدہ پانچ روزہ اسلامک رہائشی تربیتی کیمپ کا اختتام

خانہ پور۔ جماعت اسلامی ہند ضلع نرمل کے زیر اہتمام طلباء و نوجوانوں کے لئے محمدیہ مسجد خانہ پور میں منعقدہ پانچ روزہ اسلامک رہائشی تربیتی کیمپ کا کامیابی کے ساتھ اختتام عمل میں آیا پانچ روزہ اسلامک رہائشی تربیتی کیمپ کی اختتامی تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ایم این بیگ ذاہد رکن ریاستی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ، محمد ظہیر احمد صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد خانہ پور ، یوسف خان سابق معاون رکن ضلع پریشد وسینئر قائد کانگریس پارٹی ، قطب الدین المعروف (ابو بھائی این آر آئی)، ڈاکٹر کے ایج خان نے شرکت کی اس موقع پر ایم این بیگ ذاہد رکن ریاستی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے خطاب کرتے ہوئے نوجوان کسی بھی قوم میں ریڈھ کی ہڈی کے مانند ہوتے ہیں

 

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں پرہی قوموں کا عروج و زوال منحصر ہوتا ہے نوجوان ، طاقت و قوت اور بلند ارادوں کا نام ہے جوانی کی عبادت کو اللہ تعالیٰ نے بہت پسند کیا ہے تاریخ اسلام میں نوجوانوں کے بے شمار واقعات ملتے ہیں جنہوں نے غلبہ دین کے لئے اپنی عیش وعشرت کی زندگی کو ٹھکرا کر رب چاہے زندگی گزاری انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ دینے والوں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی انہوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا حصول علم میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں علم روشنی ہے اور جہالت تاریکی ہے علم کی روشنی سے جہالت کی تاریکی کو دور کیا جا سکتا ہے انہوں نے طلباء و نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کرنے قرآن مجید کی روزانہ تلاوت کرنے اور وقت کی قدر کرنے اور اپنے اندر اعلی اخلاق پیدا کرنے کی تلقین کی محمد ظہیر احمد صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد خانہ پور نے خطاب کرتے ہوئے

 

اسلامک رہائشی تربیتی کیمپ کے انعقاد پر ذمہ داران جماعت اسلامی ہند کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی ہونا چاہئے انہوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیل فون کا صحیح استعمال کریں غلط استعمال سے اپنے آپ کو روکیں ، قطب الدین المعروف ابو بھائی این آر آئی ، ڈاکٹر کے ایج خان نے خطاب کرتے ہوئے شرکاۓ کیمپ کو ہدایت کی کہ وہ اس پانچ روزہ اسلامک رہائشی تربیتی کیمپ میں سیکھائی گئ باتوں پر عمل کریں اور اپنے والدین اساتذہ اور بزرگوں کا احترام کریں انہوں نے اس موقع پر کیمپ کے انعقاد پر ذمہ داران محمد منظور محی الدین ناظم اسلامک رہائشی تربیتی کیمپ و ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند نرمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کے گرمائی تعطیلات کو مؤ ثر اور کارکرد بنانے اور انہیں اسلام کی بنیادی تعلیمات سے واقف کروانے ، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور تاریخ اسلام سے واقف کروانے ، طلبہ و نوجوانوں میں شخصی ارتقاء اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے انہیں اخلاق و کردار اور نظم و ضبط کا مکمل بنانے کے علاوہ معاشرے کا باشعور ذمہ دار شہری بنانے کے لئے پانچ روزہ

 

اسلامک رہائشی تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا انہوں نے بتایا کہ اس پانچ روزہ اسلامک رہائشی تربیتی کیمپ میں مختلف عناوین سے علماء کرام ذمہ داران جماعت اسلامی ہند اور ایس آئی او کے ذمہ داران نے خطاب کیا منظور محی الدین نے اس موقع پر پانچ روزہ اسلامک رہائشی تربیتی کیمپ کے کامیاب انعقاد پر ضلع نرمل کے تمام امراۓ مقامی جماعت اسلامی ہند خانہ پور کے ذمہ داران اور تمام معاونین اور شرکاۓ کیمپ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر پانچ روزہ اسلامک رہائشی تربیتی کیمپ میں پابند ڈسپلین اور مختلف موضوعات اور کھیل کود کے مقابلے جات میں کامیاب طلباء کو مہمانوں کے ہاتھوں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کۓ گۓ تقریب کا آغاز حافظ شاداب خان کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا سید عباس علی صدر ایس آئی او نرمل یونٹ نے نظامت کے فرائض انجام دۓ جبکہ مولانا عتیق احمد فیض صفی امیر مقامی جماعت اسلامی

 

ہند خانہ پور و امام و خطیب محمدیہ مسجد خانہ پور کی دعا پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا اس موقع پر غلام درانی امیر مقامی نرمل، مبین احمد فردوسی امیر مقامی بھینسہ، محمد تجمل احمد رکن جماعت مدہول ، محمد محسن محمد بشیر احمد، محمد نذیر الدین، کے علاوہ دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button