نیشنل

خواتین پہلوانوں کا بڑا فیصلہ _ مقابلوں میں حاصل ہونے والے تمام تمغے گنگا ندی میں بہا دینے کا کیا اعلان

Photo courtesy pti

نئی دہلی  _ 30 مئی ( اردولیکس) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین پہلوانوں نے اپنے تمغے دریائے گنگا  میں بہانے کا اعلان کیا ہے۔ ریسلر ونیش پھوگاٹ نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ لکھ کر اس کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج منگل (30 مئی) کو شام 6 بجے ہردوار میں کھلاڑی گنگا ندی  میں اپنے تمغے بطور احتجاج بہا دیں گے۔ ونیش پھوگاٹ نے پہلوانوں کے خلاف دہلی پولیس کی کارروائی کے دو دن بعد  یہ اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایجی ٹیشن کے دوران وزیر اعظم نے ایک بار بھی پہلوانوں کا خیال نہیں رکھا۔

 

ونیش پھوگاٹ نے ٹوئٹر پر ایک مکتوب شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ”  آپ سب نے دیکھا کہ 28 مئی کو ہمارے ساتھ کیا ہوا۔ ہم خواتین پہلوانوں کو ایسا لگ رہا ہے جیسے اس ملک میں ہمارے پاس کچھ نہیں بچا۔ہم ان لمحات کو یاد کر رہے ہیں جب ہم نے اولمپکس، ورلڈ چیمپئن شپ میں تمغے جیتے تھے۔ اب لگتا ہے کہ ہم  نے یہ  تمغے کیوں جیتے؟

 

 

انہوں نے مزید لکھا کہ  ہمیں یہ تمغے نہیں چاہیے۔ ہم ان تمغوں کو بہتی گنگا میں بہانے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button