Uncategorized
لندن جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں تکنیکی خرابی، 7 گھنٹے پرواز کے بعد واپسی

نئی دہلی: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی فلائٹ میں تکنیکی خرابی کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ دہلی سے لندن جانے والا A350-900 طیارہ بیچ راستے ہی سے واپس لوٹ آیا۔لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ جانے والی فلائٹ کئی گھنٹوں کی پرواز کے بعد احتیاطی طور پر واپس آ گئی۔ طیارہ نے بحفاظت لینڈنگ کی اور حکام نے تصدیق کی ہے کہ سکیورٹی پروٹوکول کے تحت اس کی تفصیلی تکنیکی جانچ کی جا رہی ہے۔
