بیوی نے شوہر کے گھر میں ہی ڈالا ڈاکہ۔ نقدی اور زیورات لوٹ لئے

حیدرآباد: اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک تاجر کے گھر میں ہوئی 30 لاکھ روپے کی چوری کا معمہ پولیس نے حل کر لیا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ چوری کسی باہر والے نے نہیں بلکہ خود تاجر کی بیوی نے کی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے بھائی کو بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔ اُس کے بھائی کو گردے کے علاج کے لیے 30 لاکھ روپے درکار تھے
جس کے لیے اُس نے اپنے ہی گھر سے 50 ہزار روپے نقد اور قیمتی زیورات چوری کر لیے۔شوہر کو اس سازش کی کانوں کان خبر نہ تھی اس نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا
جس کے بعد یہ راز کھلا۔ پولیس نے تاجر کی بیوی پوجا مِٹل (عمر 32 سال) کے ساتھ ساتھ تین دیگر افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والوں میں پوجا کی ماں انیتا (53)بہن کے شوہر روی بنسل (36) اور روی کی بہن کے
شوہر دیپک (24) شامل ہیں۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔



