نیشنل
بس میں سفر کے دوران خاتون کی ہارٹ اٹیک سے موت _ مسقط سے آبائی وطن واپس ہونے کے دوران حادثہ

بس میں سفر کے دوران ایک نوجوان خاتون کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ ہرشا بیرون ملک میں برسر روزگار ہے اور چھٹی ملنے پر وہ ہندوستان واپس ہوئی تھی
مسقط سے وجئے واڑہ ایرپورٹ پہنچنے کے بعد وہ خانگی بس کے ذریعہ وجئے واڑہ سے اپنے آبائی گاؤں نڈاداولو ضلع مغربی گوداوری جارہی تھی کہ سفر کے دوران ہرشا کو شدید سینہ میں تکلیف محسوس ہوئی اور بس کی سیٹ پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ بس میں سفر کرنے والے دیگر مسافروں نے بس ڈرائیور کو اس کی اطلاع دی
۔ جس پر ڈاکٹر کو طلب کرتے ہوئے خاتون کی جانچ کی گئی ۔تب تک اس کی موت ہوگئی تھی ڈاکٹر نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی