نیشنل

جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت پر ٹریفک کانسٹیبل کو کار کے ساتھ گھسیٹ کر 4 کلومیٹر تک لے جانے کا واقعہ _ ویڈیو دیکھیں

اندور _ 13 دسمبر ( اردولیکس) جرمانے کی رقم ادا کرنے کی ہدایت دینے پر ایک کار ڈرائیور نے  ٹریفک کانسٹیبل کو کار کے ساتھ گھسیٹ کر 4 کلومیٹر تک لے گیا۔ اس نے نہ صرف گاڑی چلاتے ہوئے فون پر بات کی تھی بلکہ راستے میں کھڑے کانسٹیبل کے ساتھ بدتمیزی بھی کی ۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں پیش آیا۔ اس سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 

اندور کے ستیہ سائی جنکشن پر ٹریفک  کانسٹیبل شیو سنگھ چوہان معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کہ انہوں نے اس وقت گاڑی میں آنے والے ایک شخص کو فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا ۔ کانسٹیبل نے اسے بتایا کہ گاڑی چلاتے ہوئے فون پر بات کرنا غلط ہے.. اور اس شخص کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ اس پر کار ڈرائیور اور ٹریفک کانسٹیبل کے ساتھ جھگڑا ہوا۔

 

تاہم، اس شخص کو روکنے کی کوشش میں، کانسٹیبل کار کے بانٹ (سامنے والے حصے) پر چڑھ گیا۔ تاہم اس شخص نے گاڑی نہیں روکی اور 4 کلومیٹر تک کار کو  بھگا لے گیا ۔ اعلیٰ حکام نے بتایا کہ کانسٹیبل اس عمل میں زخمی ہوا۔ لاسودیا پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر آر ایس ڈنڈوتھیا نے بتایا کہ بعد میں اس کار کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور آئی پی سی کی دفعہ 279 اور 332 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم کے پاس سے ایک پستول اور ایک ریوالور بھی برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button