نیشنل

’ورزش کرو… بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی جیسی دبلی پتلی بنو‘۔ شوہر کے‌ عجیب و غریب مطالبہ پر پریشان بیوی پولیس سے رجوع

نئی دہلی: ایک خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس کا شوہر اس پر ظلم کر رہا ہے اور اسے مجبور کر رہا ہے کہ وہ روزانہ تین گھنٹے ورزش کرے تاکہ وہ بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی جیسی دبلی پتلی نظر آئے۔

 

اطلاعات کے مطابق اترپردیش کے غازی آباد کی اس خاتون کی شادی چھ ماہ قبل ایک شخص سے ہوئی تھی جو جم انسٹرکٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ شادی پر 76 لاکھ روپے خرچ ہونے کے باوجود اس کا شوہر مزید جہیز کا مطالبہ کر رہا ہے اور اس سلسلے میں اسے ہراساں بھی کرتا ہے۔

 

خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر اسے موٹی کہہ کر ذلیل کرتا ہے اور روزانہ تین گھنٹے ورزش کرنے پر مجبور کرتا ہے تاکہ وہ نورا فتیحی جیسی نازک اندام بن سکے۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کچھ دن قبل اس کی ساس اور سسر نے اسے

 

اسقاط حمل کرانے کی غرض سے زبردستی گولیاں کھلائیں۔پولیس نے خاتون کی شکایت پر کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button