جن سوشل میڈیا ریلس نے دلائی تھی شہرت، بن گئی موت کی وجہہ

ممبئی: جن سوشل میڈیا ریلس نے شہرت دلائی تھی وہی موت کی وجہہ بن گئی۔ریل بنانے کے جس فن کے ذریعہ ایک نوجوان لڑکی نے مقبولیت حاصل کی تھی اب اس کی موت کا سبب بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق ریاست مہاراشٹرا ممبئی میں مقیم چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ انوی کامدار کی ویڈیو بناتے ہوئے کھائی میں گرنے سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہ 27 سالہ ریل سٹار، جو سات دوستوں کے ساتھ منگل کو ایک ویڈیو بناتے ہوئے رائے گڑھ ضلع کے منگاؤں میں مشہور کمبھے آبشار کے قریب 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
منگاؤں پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار کے مطابق ممبئی کے ملند علاقے کی رہنے والی کامدار بارش کے دوران اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح کے لیے خوبصورت آبشار پر آئی تھی۔ اس نے بتایا کہ خوبصورت مناظر کی ویڈیو بناتے ہوئے وہ پھسل کر کھائی میں گر گئی اوراس کی موت ہوگئی۔ انسٹا گرام پر اس کے لاکھوں فالوورس ہیں۔