ایجوکیشن

اوٹکور منڈل مستقرجامعہ عائشہ سلفیہ 2026 کے کیلنڈر کے رسم اجرائی تقریب سے مختلف مذہبی و سیاسی قائدین کا خطاب ۔

نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل مستقرجامعہ عائشہ سلفیہ 2026 کے کیلنڈر کے رسم اجرائی تقریب سے مختلف مذہبی و سیاسی قائدین کا خطاب ۔

 

اوٹکور( )نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل مستقر میں جامعہ عائشہ سلفیہ کے 2026 کے کیلنڈر کی رسم اجراء کی ایک شاندار تقریب منعقد ھوئی۔جس کی صدارت مولانا عبدالحنان جامعی صدر جامعہ نے کی ۔اس اجلاس کا آغاز جامعہ کی کم سن طالبہ سمیہ پروین کے قرآت کلام پاک سے ھوا۔ جب کہ عرفہ تسنیم نے حمد باری تعالی پیش کی ۔

 

اور جماعت نہم کی طالبہ عشرت نے علم کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اس اجلاس سے مولانا عبدالحنان جامعی صدر جامعہ ؛ مہمانان خصوصی جناب محمد اسماعیل رکن گرام پنچایت ؛ جناب عبدالمنیر پردے؛ جناب ضمیر علی امر چنتہ نے بھی خطاب کیا

 

۔اس اجلاس میں شیخ محبوب علی ؛محمد مجاہد جنرل سیکریٹری مجلس؛ عبدالقادر کرنول ؛محمد پاشاہ دیسائی؛عبدالواحد ؛محمد فضل پردے ؛محمد فیاض ؛عبدالنعیم گدوال؛اور دیگر حضرات و معلمات کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی صادق علی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ڈاکٹر ایم۔ اے۔ رحیم پاشاہ ناظم جامعہ نے اس اجلاس کی کاروائی چلائی۔ اور شکریہ پر اجلاس کا اختتام ھوا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button