ایجوکیشن

فہمیدہ تبسم کو عثمانیہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

فہمیدہ تبسم کو عثمانیہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

 

حیدرآباد یکم مارچ ( اردو لیکس )عثمانیہ یونیورسٹی کے پریس نوٹ کے بموجب شعبہ اردو کی اسکالر فہمیدہ تبسم بنت ڈاکٹر خواجہ قمرالدین صاحب مرحوم زوجہ محمد جميل احمد صاحب بزنس مین کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے . انھوں نے اپنا مقالہ” اردو کی ترقی میں مستشرقین کا حصہ” ڈاکٹر عسکری صفدر صاحبہ ( سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن) ، حسینی علم حیدر آباد کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے . ان کا وائیوا آرٹس کالج کے شعبہ اُردو میں 13 / فروری 2024 کو منعقد ہوا تھا .

 

بحیثیت ایگزامنر پروفیسر ایس ـ اے شکور ، سابق صدر شعبہ اُردو آرٹس کالج جامعہ عثمانیہ اور محترمہ رضوانہ بیگم صاحبہ صدر شعبہ اردو سٹی کالج ، حیدر آباد تھے ، علاوہ اس موقع پر جامعہ عثمانیہ کے اساتذه اور اسکالرس موجود تھے .

فہمیدہ تبسم بحیثیت اُردو لنگویج پنڈت ، زیڈ پی ایچ ایس اسلام پوره ہائی اسکول مریال گوڑه منڈل ضلع نلگنڈہ میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں . فہمیدہ تبسم ساکن نلگنڈہ کی ادبی دنیا میں ایک خاص پہچان ہے ، تدریسی خدمات کے علاوہ ان کے مختلف اصلاحی ، دینی و معلوماتی مضامين اساتذہ ، شعرا برادری اور دیگر علمی حلقوں میں بڑی ہی قدر و منزلت سے پڑھے جاتے ہیں . اپنی منکسرالمزاجی وشگفتہ بیانی کے سبب فہمیدہ تبسم طلباء و اساتذه برادری میں کافی مقبول ہیں . ان کےکئی مضامین ، افسانے ، افسانچے ، تبصرے اور ادب اطفال سے متعلقہ کہانیاں اور نظمیں وغیرہ روز نامہ منصف ، روزنامہ لازوال ، روزنامہ ایشیا ایکسپریس ، ایک قوم ، کسوٹی ، شامنامہ اوصاف ، ماہنامہ تعلیمی سفر ، سہ ماہی قرطاس وقلم ، اور افسانہ نما ،بچوں کے رسائل اچھا ساتھی ، ہلال میں متواتر شائع ہوتے رہے ہیں .

 

فہمیدہ تبسم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر منڈل ایجوکشنل آفسر جناب ایم ـ بالاجی نائک اور ہیڈ ماسٹر جناب جی سامبا شیوا راؤ صاحب ، اساتذہ ومعلمات اور اساتذه انجمنوں کے قائدین طلباء وطالبات ، اولیائے طلباء اور اسکول ایجوکشین کمیٹی کے چیر من نے دلی مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا .

متعلقہ خبریں

Back to top button