جرائم و حادثات

11 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی مجرم کو 22 سال‌قید کی سزا۔‌تلنگانہ کی نلگنڈہ عدالت کا فیصلہ

نلگنڈہ: نابالغ لڑکی سےجنسی زیادتی کے مقدمے میں ملزم کو ریاست تلنگانہ نلگنڈہ کی عدالت نے 22 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

 

 

ملزم ٹی یادیا  نے 11 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تھی۔اس واقعے پر 2016 میں چندور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔2018 سے کیس کی سماعت جاری تھی اور آج عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا۔

 

 

عدالت نے ملزم کو 22 سال قید کے ساتھ 35 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔عدالت نے متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ 50 ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button