نیشنل

مہاراشٹر کے وزراء میں قلمدانوں کی تقسیم _ اقلیتی بہبود کا قلمدان چیف منسٹر شنڈے کے پاس ،عبدالستار کو زراعت کا قلمدان

ممبئی _ 14 اگست ( اردولیکس) مہاراشٹر کابینہ کے وزراء میں قلمدان کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے اقلیتی بہبود کا قلمدان اپنے پاس رکھ لیا ۔اور کابینہ میں شامل واحد مسلم وزیر عبدالستار کو زراعت کا قلمدان دیا گیا۔ کئی دنوں سے خبروں میں رہنے والے عبدالستار کو پہلے ہی مرحلے میں کابینہ میں جگہ مل گئی ۔ کابینہ میں توسیع کے بعد انہیں اہم ذمہ داری سونپی گئی اور ایک طرح سے انہیں نئی ​​حکومت میں ترقی دی گئی ہے۔ پچھلی حکومت میں وزیر مملکت رہنے والے عبدالستار  اب کابینہ کے وزیر ہیں اور انہیں محکمہ زراعت کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

 

قلمدانوں کی تقسیم میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزراء کو اہم  قلمدان دئے گئے ہیں۔ بی جے پی کو ریونیو، ہوم ڈپارٹمنٹ، ہاؤسنگ جیسے اہم قلمدان ملے ہیں۔ جبکہ شندے گروپ کے پاس واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن پورٹس اور کان کنی، روزگار کی گارنٹی اسکیم اور باغبانی اور صنعت اور زراعت کے قلمدان ملے ہیں۔

ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڈناویس کو ہوم کے ساتھ فینانس کا قلمدان سونپا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button