جنرل نیوز

بلہرہ کی سابق چیئرپرسن کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم رسولی ضلع بارہ بنکی میں بلہرہ کی سابق چیئرپرسن اور موجودہ نمائندہ چیئرپرسن ایازخان کی والدہ محترمہ قریشہ بیگم کے انتقال پُرملال پر تمام طلبہ کو جمع کرکے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مدرسہ کے استاد مولانا محمداخلاق ندوی نے جامعہ کےمینیجرحافظ ایاز احمد کےحکم سے مرحومہ کے لئے رحمت و مغفرت کی دعا فرمائی۔ اس موقع پر جامعہ کے مینیجر حافظ ایاز احمد نے کہا کہ مرحومہ بہت نیک اور صوم و صلاۃ کی پابند تھیں۔

 

 

انہوں نے اپنے دور چیئرمینی کو بحسن خوبی انجام دیا۔ ان کے دور سے نگر پنچایت بلہرہ کے لوگ بہت خوش تھے ل۔ اسی لئے انہیں کے گھر کے فرد کو دوبارہ کامیابی سے ہمکنار کرکے پانچ سال مزید بلہرہ کی عوام کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے۔ ان کے درجات کو بلند فرمائے ، ان کو اعلیٰ علیین میں جگہ نصیب فرمائے۔ اور ان کے پسماندگان خصوصاً ایاز خان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button