ایجوکیشن

گرنمنٹ بوائز پرائمری اسکول شاہ علی بنڈہ بنڈلہ گوڑہ منڈل پر ڈیجیٹل کلاس رومس کا افتتاح۔ 

محترمہ رخسانہ روحی کی صدارت میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول شاہ علی بنڈہ بنڈلہ گوڑہ منڈل پر CNG اورگنئزیشن کے تعاون سے ڈیجیٹل کلاس روم کا افتتاح محترمہ اسماء ہاشمی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب سید خواجہ مکرم ڈپٹی ای او بنڈلہ گوڑہ زون اور جناب کے ۔ رام موہن ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول بنڈلہ گوڑہ منڈل نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر سی ایس جی کے مینجنگ ڈائرکٹر مسٹر نتن نے راست امریکہ سے طلبہ کو ورچول خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل کلاس کے ذریعہ تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تعلیمی میدان میں روز افزوں ہونے والی انقلابی تبدیلی پر روشنی ڈالی۔ جناب عرفان فاروقی جن کی خصوصی دلچسپی سے ڈیجیٹل کلاس روم کا خواب شرمندہ تعمیر ہوا اپنے خطاب میں کہا کے ہماری اوگنائزیشن مذید اسکولس میں بھی ڈیجیٹل کلاس کو وسعت دے گی۔

 

صدر معلمہ محترمہ رخسانہ روحی نے اپنے افتتاحی کلمات میں طلبہ اور اولیاء طلبہ پر زور دیا کے وہ ڈیجیٹل کلاسس کے ذریعہ تعلیمی معیار میں مذید اضافہ کر سکتے ہیں۔ جناب سید خواجہ مکرم ڈپٹی ای او نے طلبہ کو سچائی حق گوئی بے باکی اخلاقی اقدار کو فروغ دیتے ہوئے تعلمیی سلسلہ کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔

 

ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول جناب رام موہن نے بھی اس تقریب کو مخاطب کیا محترمہ سیدہ رضوانہ نے جلسہ کی کاروئی چلائی ۔ اس تقریب میں ایس ٹی یو جنرل سکریٹری جناب سید ندیم اختر دیگر مدارس کے صدور مدرس این جی اوز ۔طلبہ اولیاء طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔ محترمہ خیر انیساء کے اختتامی کلمات پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button