بیرسٹر اویسی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کویت کے دورے پر، ایچ ایم ڈبلیو اے کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام

ابراہیم عمران کی رپورٹ
کویت سٹی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حالیہ دنوں میں کویت کا دورہ مکمل کیا۔ ان کے اعزاز میں حیدرآباد مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن نے معروف ہندوستانی تاجر ہوشدار خان مرقب میں خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر صدر مجلس اسدالدین اویسی نے عشائیہ میں شریک تمام خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کی جانب سے دی گئی محبت و خلوص پر مسرت کا اظہار کیا۔ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ہوشدار خان نے بیرسٹر اویسی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمارے درمیان ایک ایماندار اور قوم کی خدمت کے لیے وقف قائد موجود ہے۔”
اس پروگرام میں حیدرآباد اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والی کئی معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں ایچ ایم ڈبلیو اے کے صدر ڈاکٹر نعیم ، فیما ایسوسی ایشن کے نائب صدر عرفان کریم اور کویت سے آزاد صحافی محمد عظیم اور ابراہیم عمران شامل تھے۔
یہ تقریب باہمی تعلقات، ثقافتی تبادلے اور مختلف مشترکہ موضوعات پر گفتگو کے لیے ایک قیمتی موقع ثابت ہوئی، جس سے ہندوستانی تارکین وطن اور اپنے وطن کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہوا۔