این آر آئی

سعودی عرب وزٹ ویزے پر آنے والوں کو کار چلانے کی سہولت

ریاض ۔ کے این واصف
مملکت میں حکومت کی جانب سے سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرنے سلسلے میں ایک اور اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب میں ادارہ امن عامہ کی جانب سے وزٹ ویزے پرآنے والے زائرین کو ڈرائیونگ کے لیے این اوسی جاری کرنے کی سہولت ’ابشراعمال‘ پرفراہم کر دی گئی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق رینٹ اے کارسروس کی کمپنیوں کو ابشر اعمال کے ذریعے خصوصی این او سی جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔’وزٹ ویزے پر مملکت آنے والے ایسے زائرین جن کے پاس مملکت کے لیے منظورشدہ کارآمد انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس ہے انہیں ادارہ ٹریفک پولیس سے رجوع کیے بغیر مملکت میں گاڑی چلانے کے لیے خصوصی این اوسی جاری کیا جا سکتا ہے۔‘
مملکت آنے والے زائرین کوجاری کیا جانے والا این اوسی رینٹ ایے کار سروس والی کمپنیوں کے ’ابشراعمال‘ پلیٹ فارم سے جاری کیا جاتا ہے۔ جس کے لیے زائرین کے پاسپورٹ پردرج امیگریشن نمبرکورجسٹرڈ کیا جائے گا۔ ڈرائیونگ کے لیے فراہم کیے جانے والے این اوسی کی سہولت قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں آنے والے ان زائرین کو بھی جاری کیا جا سکے گا جو ورلڈ کپ کے دوران مملکت آئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button