جرائم و حادثات

حیدرآباد میں سابق ہوم گارڈ رضوان کا اغوا و قتل۔ 8 رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کی پولیس نے سابق ہوم گارڈ محمد رضوان کے اغوا اور قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے اس واردات میں ملوث ٹولی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے اعلی عہدیداروں کے مطابق آئی ایس سدن پولیس اسٹیشن کے حدود سے 11 ستمبر کو سابق ہوم گارڈ محمد رضوان ساکن بانو نگر سنتوش نگر کا اغوا کر لیا گیا تھا۔

 

 

اغوا کرنے کے بعد انہیں نام پلی علاقے کے ایک اپارٹمنٹ میں لے جا کر شدید زد و کوب کیا، بعد ازاں رضوان کے والد نے تقریبا دو لاکھ روپے ادا کر کے اغوا کنندگان کے چنگل سے اپنے بیٹے کو آزاد کروایا تھا۔

 

 

زخمی رضوان کو علاج کے لیے خانگی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں علاج کے دوران 18 اگست کو ان کا انتقال ہو گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے آٹھ رکنی ٹولی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ رقمی لین دین بتائی جا رہی ہے۔

 

 

ملزمین کی شناخت خواجہ نعیم الدین، محمد سلیم،خواجہ فرید الدین،محمد فہد خان، ہری پرساد، غلام محمد خان، محمد عبدالحمان، اکبر حسین بتائے گئے ہیں۔ گرفتاری کی کاروائی آئی ایس سدن پولیس نے انجام دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button