جنرل نیوز

درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادری ؒ نارائن پیٹ کے سالانہ چار روزہ عرس تقاریب کا عقیدت واحترام کے ساتھ اختتام

نارائن پیٹ: 09 نومبر (اردو لیکس/ صادق چاند) نارائن پیٹ ضلع مستقر پر واقع درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادری ؒ کے سالانہ چار روزہ عرس تقاریب کا عقیدت واحترام کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں ریاست تلنگانہ کے علاوہ پڑوسی ریاست آندھراپردیش’ کرناٹک’ مہاراشٹر ودیگر مقامات سے بلالحاظ مذہب و ملت ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ عرس تقاریب کا آغاز جلوس پرچم قادریہ سے ہوا تھا جو کل رات دیر گئے محفل سماع کے بعد سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا ؒ کی دعائے نیم شبی پر اختتام پذیر ہوا۔ رسم صندل مالی سجادہ نشین سید شاہ محمد غیاث الدین قادری نے انجام دی۔ عرس شریف کے موقع پر منعقدہ جلسہ فیضان اولیاء سے خطاب کرتے ہوئے سید رضوان پاشاہ قادری لااوبالی نے اولیاء اللہ کی سیرت وعظمت کے مختلف گوشوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اور کہا کہ اللہ تبارک وتعالی جس بندے سے محبت کرتا ہے ساری مخلوق کے دلوں میں اپنے اس محبوب بندے کی محبت ڈالتا ہے یہی وجہ ہے کہ اولیاء اللہ کے آستانے آج بھی مرجع خلائق ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ان سے اٹوٹ وابستگی کا ثبوت پیش کریں۔

اس قبل مولانا شفاعت علی نظامی’ مولانا فاروق بن مخاشن’ حافظ محمد مصطفی قادری جانشین سجادہ بارگاہ تقی باباؒ نے بھی جلسہ فیضان اولیاء و محفل زیارت سے خطاب کیا۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد فخرالدین امام جامع مسجد کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ عرس شریف کے اختتام پر محفل سماع کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ جس میں خواجہ پارٹی ( گلبرگہ) اور اسرار نظامی قوال ( حیدرآباد) نے نعتیہ و منقبتہ کلام سنایا۔

 

محفل سماع میں مہمان خصوصی رکن اسمبلی یاقوت پورہ حیدر آباد جناب سید احمد پاشاہ قادری صاحب زرین کلاہ معتمد عمومی مجلس’ حضرت شاہ محمد عبدالحکیم صدیقی ملتانی پاشاہ مقتدری صاحب سجادہ نشین بارگاہ مرقد عشاق حیدر آباد’ سید یزدانی پاشاہ قادری صاحب المعروف جیلانی پاشاہ قادری الحموی (ادونی)’ سید شاہ غوث محی الدین قادری صدر قاضی متحدہ ضلع محبوب نگر’ میراث پاشاہ قادری شرفی ( محبوب نگر ) سید محسن احمد قادری سجادہ نشین بارگاہ دادے شاہ پیرؒ’ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی ‘ چیرمین بلدیہ گندے چندرکانت’ اے ای محمد رفیع’ سی آئی’ ایس آئی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ سجادہ نشین و درگاہ کمیٹی کی جانب سے مہمان خصوصی کی گلپوشی کی گی۔ درگاہ کمیٹی کے معتمدین جناب محمد نواز موسی و فرزاندان’ محمد رفیق چاند و برادران ودیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

 

عرس کے موقع پر تمام تقریبات کی نظامت حافظ چاند پاشاہ لکچرر نے انجام دی۔ 4 روزہ عرس تقاریب کا کل رات نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔عرس شریف کے دوران نارائن پیٹ مستقر کے مختلف محلہ جات میں مقامی نوجوانوں کی جانب سے طعام کا نظم کیا گیا اور جلوس غلاف مبارک بھی نکالے گئے۔ عرس تقاریب کل اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button