انٹر نیشنل

سعودی عرب – موسم گرما میں عوام کو محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ٹریفک پولیس کی ہدایات

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی محکمہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ موسم گرم میں ڈرائیونگ کے محفوظ طریقوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ گرمی کی شدت میں کوشش کریں کہ گاڑی کو پارک کرتے وقت شیشے تھوڑے تھوڑے کھولے رکھیں تاکہ ہوا کی آمد ورفت ممکن ہو سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان دنوں مملکت میں گرمی عروج پر ہے اس موسم میں محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ضروری ہے کہ رہنما اصولوں پرعمل کیا جائے۔

 

ٹرافک پولیس نے موسم گرما کے حوالے سےمحفوظ ڈرائیونگ کے لیے 4 نکاتی ہدایات جاری کی ہیں جن پرعمل کرنا ہر گاڑی چلانے والے کےلیے بے حد ضروری ہے۔رہنما ہدایات میں کہا گیا ہے کہ موسم گرما میں گاڑی چلانے سے قبل ریڈی ایٹر کے پانی (کولنٹ) کا معائنہ ضرور کرلیا جائے پانی کی سطح مقررہ سے کم ہو تو اس صورت میں پانی پورا کیا جائے تاکہ گرمی میں انجن کو ٹھنڈا رکھنے کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔

 

گاڑی کو زیادہ دیر کے لیے براہ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھا جائے کوشش کریں کہ گاڑی کسی حد تک سائے والی جگہ کھڑی کریں۔دن کے وقت گاڑی پارک کرنے کی صورت میں شیشے تھوڑے کھولے رکھین تاکہ گاڑی کے اندرونی کیبن میں ہوا کی آمد و رفت ممکن ہو سکے۔گاڑی میں گیس لائٹر یا کوئی اور ایسی چیز نہ رکھیں جو فوری آگ پکڑ سکتی ہو کیونکہ دھوپ کی تپش سے یہ مائع والے گیس لائٹر پھٹ سکتے ہیں جو کافی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button