این آر آئی

اسلامک سنٹر بوسٹن امریکہ میں نماز عید الاضحی کا اہتمام و عید ملاپ تقریب کا انعقاد 

اسلامک سنٹر بوسٹن امریکہ میں نماز عید الاضحی کا اہتمام و عید ملاپ تقریب کا انعقاد

 

امریکہ بوسٹن 29/ (اردو لیکس) جناب الحاج عبداللہ کوثر این آر آئی و سینئر قائد کانگریس امریکہ کی اطلاع کے بموجب چہار شنبہ کو اسلامک سنٹر نیوم لینڈ بوسٹن امریکہ میں عید الاضحی کے موقع پر نماز عید الاضحی جناب شیخ رجب امام و خطیب نے پڑھائی اور عید کا خطبہ دیا اور عامتہ المسلمین کی سر بلندی کے لئے رقت انگیز دعا فرمائی اسلامک سنٹر میں اس سال چار ہزار سے زائد فرزندان توحید نے نماز عید الاضحی ادا کی اسلامک سنٹر میں عید الفطر اور عید الاضحی کے موقع پر خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں اسلامک سنٹر نیوم‌ لینڈ بوسٹن میں گذشتہ 25 سالوں حسب روایت عید الفطر اور عید الاضحی کے موقع پر نمازیوں کے لئے بعد نماز عید، عید

ملاپ تقریب کا انعقاد عمل لایا جاتا ہے جس میں تمام احباب کے لئے ضیافت کا اہتمام کیا جاتا ہے اس موقع پر کئ والنٹیئرس کی خدمات حاصل کی جاتی ہے جو صاف صفائی و دیگر انتظامات میں حصہ لیتے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتےرہتے ہیں

جناب الحاج عبداللہ کوثر این آر آئی نے اپنے ایک بیان میں اقطاع عالم کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی پرخلوص مبارکباد پیش کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button