جنرل نیوز

99واں سالانہ عرسِ شریف حضرت صوفی حسین علی شاہ قادری شطاری سرمدی سرمست قلندری رحمۃ اللہ علیہ درگاہ شریف صوفی نگر

99واں سالانہ عرسِ شریف حضرت صوفی حسین علی شاہ قادری شطاری سرمدی سرمست قلندری رحمۃ اللہ علیہ درگاہ شریف صوفی نگر

نرمل میں 2تا 4جون مقرر

نظام آباد30 مئی (پریس نوٹ)حضرت صوفی حسین علی شاہ قادری شطاری سرمدی سرمست قلندری رحمۃ اللہ علیہ سلسلہ قادریہ شطاریہ کے عظیم صوفی و قلندر بزرگ ہیں. آپ قطبِ عالم اور عالی مقام ولی اللہ ہیں. آپ کا سلسلہ ہندوستان کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا ہے. بے شمار مریدین و معتقدین آپ کے روحانی فیض سے فیضیاب ہوتے ہیں. اس سال حضرت صوفی حسین علی شاہ قادری شطاری سرمدی سرمست قلندری رحمۃ اللہ علیہ کا 99واں سالانہ عرسِ شریف مورخہ 2، 3 اور 4 جون 2026 مطابق 15، 16 اور 17 ذی الحجہ 1447 ہجری درگاہ شریف صوفی نگر، نرمل میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا.

عرسِ شریف کے موقع پر جلوسِ نشانِ مبارک، غسلِ شریف، چراغاں، جلسۂ عظمتِ مصطفیٰ ﷺ و عشقِ رسول ﷺ، محفلِ قوالی، حلقۂ طریقت، بدوا، فاتحہ، زیارت اور لنگرِ عام سمیت مختلف روحانی و مذہبی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

اس تین روزہ روحانی اجتماع میں تلنگانہ، مہاراشٹرا، آندھرا پردیش اور دیگر علاقوں سے ہزاروں عقیدت مندوں، مریدین، علماء کرام، مشائخِ عظام اور معزز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

تمام محبانِ صوفی، مریدین اور عوام الناس سے گزارش ہے کہ عرسِ شریف کی تقریبات میں شرکت فرما کر فیوض و برکات حاصل کریں۔

یہ تمام روحانی و مذہبی پروگرام حضرت صوفی شاہ محمد ذاکر حسین المعروف ذیشان پاشا المعروف نواز علی شاہ قادری شطاری، سجادہ نشین درگاہ شریف صوفی نگر، نرمل کی نگرانی، سرپرستی و صدارت میں اور بدستِ مبارک انجام پائیں گے۔

منجانب :صوفی چیریٹیبل اینڈ ریلیجیس ٹرسٹ

درگاہ شریف صوفی نگر، نرمل

متعلقہ خبریں

Back to top button