این آر آئی

جامعہ ملیہ اسلامیہ المنائی اسوسی ایشن، کی تنظیم جدید

ریاض ۔ کے این واصف

جامعہ ملیہ اسلامیہ المنائی اسوسی ایشن ریاض کی نئی انتظامیی کمیٹی تشکیل پائی۔ الیکشن میں انجینئر غفران احمد صدر منتخب ہوئے جبکہ نائب صدر نعمو خان، جنرل سکریٹری انجینئر طارق امام، جوائنٹ سکریٹری متین عالم اور خازن ہارون قاسمی۔ اس کی علاوہ تین خواتین سمیت (14) اراکین عاملہ بھی اس کمیٹی میں شامل ہین۔

ایک پروقار تقریب میں نو منتخب اراکین نے سابق کمیٹی سے جائزہ حاصل کیا۔ اس تقریب میں کنگ سعود یونیورسٹی ریاض میں انگلش کے پروفیسر سید سرور حسین نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے پروفیسر سرور حسین نے طلبائے قریم کو مشورہ دیا کہ اتحاد کے ساتھ اپنی مادر درس گاہ کی سر بلندی کے لئے کام کرتے ہوئے یہ ثابت کریں کہ ہزاروں میل دور رہ کر بھی جامعہ سے ہمارا رشتہ قائم اور اٹوٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی ایک عظیم فکر کا نام ہے، یہ قوت، تحمل اور انکساری کا ایک مثلث ہے۔

نو منتخب صدر غفران احمد نے اپنے خطاب میں برادران جامعہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اراکین تنظیم کے ان پر کئے گئے اعتماد پر کھرے اتریں گے۔ انھون نے سابق کمیٹی اور تمام اراکین سے تعاون کی اپیل کی۔ دیگر نو منتخب عہدیداران نے بھی محفل کو مخاطب کیا۔

اس تقریب میں ریاض کی دیگر سماجی تنظیموں کے اراکین اور مملکت میں برسرے کار جامعہ کے سابق طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر تنصیر احمد اور الیکشن کمشنر شبیر ندوی نے انتخاب منعقد کروائے اور ابتداُ میں الیکشن کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ معروف ائنکر ڈاکٹر انعام الحق نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ محفل کا آغاز قاری صادق مجید قاسمی کی قراُت کلام پاک سے ہو۔ ڈاکٹر تنصیر احمد کے ھدیہ تشکر پر اس محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button