ایم بی جے نارائن پیٹ کی جانب سے ایس ایس سی ٹاپر ایوارڈ 2025 کی تقسیم

ایم بی جے نارائن پیٹ کی جانب سے اج اسلامک سینٹر نارن پیٹ میں ایس ایس سی ٹاپر اوارڈ 2025 کا اجلاس زیر صدارت محمد سلیم نواب صاحب محبوب نگر عمل میں ایا
اس اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی غلام غوث صاحب تاج دکن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سوسائٹی محبوب نگر اس کے علاوہ محمد مجاہد صدیقی صاحب سابقہ ضلعی صدر جماعت اسلامی عبدالقادر صاحب صدر ایم ائی ایم نارن پیٹ ضلع اور سرفراز حسین انصاری صاحب محمد کاظم حسین صاحب صدر ضلع یم پی جے محمد زبیر صاحب فرزند نظام پاشاہ ڈی سی سی بی ایکس چیئرمین مکھتل عبدالغفار صاحب صدر اردو ٹیچر اسوسییشن نارن پیٹ ڈاکٹر یوسف تاج کانگرس لیڈر سائے کمار ضلع پی ڈی یس یو صدر نے اس اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر ایم پی جی کی جانب سے نارن پیٹ مستفر کے علاوہ ناراین پیٹ ضلعے کے مختلف موضوعات میں ہائی سکول میں اعلی نشانات سے جماعت دہم میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ایم پی جے نارائن پیٹ یونٹ کی جانب سے مومنٹو اور شال پوشی کی گئی
تقریبا 20 طلبہ کو اس موقع پر تہنیت پیش کی گئی اور مومنٹو دیا گیا اس موقع پر مہمانان خصوصی جناب غلام غوس صاحب محمد مجاہد صدیقی صاحب سابق ناظم ضلع جماعت اسلامی زبیر صاحب مکھتل سرفراز حسین انصاری صاحب عبدالقادر صاحب صدر ایم ائی ایم عبدالغفار صاحب صدر اردو ٹیچر اسوسییشن ڈاکٹر یوسف تاج صاحب نے اس اجلاس سے خطاب کیا اور ایم پی جے کے کوشش اور کاوشوں کو سہرایا اور انہوں نے کہا کہ یس یس سی ٹاپرز کو جو اعزاز کیا گیا
ہےوہ قابل تحسین ہے تاکہ طلبہ و طالبات میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا ہو سکے اس موقع پر صدر جلسہ سلیم نواب محبوب نگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی جے ن نارائن پیٹ یونٹ اور ضلع سطح پر کام کرنے والے ایم پی جے قائدین کو ماہ مبارکباد پیش کی اور کہا کے اس تہنیت کے ذریعے سے طلبہ و طالبات میں ہمت افزائی ہوتی ہے
اور انہیں تعلیم حاصل کرنے کے شوق دلانے کے لیے اور انہیں اعزاز اور تہنیت سے نوازنے کے لیے یہ اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس کا قابل ستائش ہے کہ ایسے اجلاس سماج میں ہوتے رہنا چاہیے تا کہ انے والی قوم میں تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ حاصل ہو سکے انہوں نے کہا کہ اس سال جماعت دہم میں اعلی نشا نات سے کامیاب حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی
اور اس موقع پر جناب زہیر الدین صوفی صدر ضل اور ایم پی اے یونٹ کے صدر نارن پیٹ ڈاکٹر سا جد صدیقی نائب صدر نصیر الدین جنرل سیکرٹری محمد حسین پھٹ پاک کے علاوہ دیگر ممبران شریک تھے اجلاس کا اختتام نصیر الدین نے شکریہ کے ساتھ جلسے کا اختتام عمل میں ایا