این آر آئی

سعودی بچوں نے عید پر ’حوامۃ‘ کی روایت قائم کردی

ریاض ۔ کے این واصف

ہمارے ملکوں کی طرح عید پر بچوں کا اپنے بزرگوں سے عیدی حاصل کرنا سعودی عرب کی بھی قدیم روایت تھی۔ سعودی بچوں نے اس روایت پھر سے احیا کیا جسے یہاں “حوامہ”کہتے ہیں۔

 السعودیہ چینل کے مطابق حوامۃ الدرعیہ نجد کی قدیم روایت ہے۔ اس کے تحت بچے انفرادی اور اجتماعی شکل میں گھر گھر جاکر عیدی وصول کرتے ہیں۔اخبار 24 کے مطابق بچوں نے حالیہ برسوں کے دوران حوامۃ الدرعیہ روایت میں عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے رنگ بھر دیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں نے عیدی وصول کرنے کے لیے عید کے نغمے بھی استعمال کیے۔ محلوں کے باشندوں نے بچوں کے ساتھ تعاون اور خلوص کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے گھروں کے دروازے بچوں کے لیے کھول دیے۔ دیکھتے ہی دیکھتے بچوں سے محلوں کی سڑکیں بھر گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button