این آر آئی

چار ماہ قبل امریکہ جانے والی وجے واڑہ کی شیخ ظہیرہ ناز کا حادثہ میں انتقال

وجے واڑہ _ 21 دسمبر ( اردولیکس) اعلیٰ تعلیم کے لیے  4 ماہ قبل بی امریکہ جانے والی لڑکی انتقال کر گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش کے وجے واڑہ  کے پرسادمپڈو سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ شیخ ظہیرہ ناز  جو  وجئے واڑہ کے ایک کالج میں اپنی فزیو تھراپی کی ڈگری مکمل کی۔ ایم ایس کرنے اس سال اگست میں امریکہ گئی تھی

 

۔ اس نے شکاگو کے ایک کالج میں داخلہ لیا۔ چہارشنبہ کو وہ  کار میں سفر کر رہی تھی،کہ کار میں  گیس لیک ہو گیا ۔اور کار سڑک کے کنارے روک کر اس میں سے نکلنے کی کوشش کی لیکن کار کے دروازے بند ہوگئے تھے اور  سانس لینے میں تکلیف سے دونوں ظہیرہ اور کار  ڈرائیور بے  ہوش ہوگئے لوگوں نے یہ دیکھا اور انہیں ہسپتال لے گئے۔ لیکن  ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ پہلے ہی مر چکے ہیں ۔ ظہیرہ کی موت کی خبر وجئے واڑہ میں اس کے گھر والوں اور دوستوں کو دی گئی۔ ظہیرہ کی موت سے متعلق مکمل میڈیکل رپورٹ آنا باقی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button