جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہر میں روڈی شیٹر کا قتل

حیدرآباد _ حیدرآباد کے پرانا شہر کے کلثوم پورہ علاقے میں ایک روڈی شیٹر کا انتہائی بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی نعش جلا دی گئی ۔مقتول کی شناخت انیل کے طورپر کی گئی ہے جو کئی مقدمات میں ملوث تھا ۔بتایاجاتا ہے کہ اس کے حریفوں نے اس کا قتل کرنے کے بعد اس کی نعش جمعرات کی صبح کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن کے حدود کے سنسنان مقام پر جلا دی  گئی۔اس کے جسم پر جلنے کے نشان تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانے کو بھیج دیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button