این آر آئی

قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی تلنگانہ کے طالب علم کی امریکہ میں علاج کے دوران موت

کھمم _ 8 نومبر ( اردولیکس) امریکہ میں قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی  تلنگانہ کے کھمم کے طالب علم 24 سالہ  ورون راج کی دوران علاج موت ہوگئی۔ کھمم سے تعلق رکھنے والے  ورون کو نامعلوم شخص نے 31 اکتوبر کو چاقو سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا تھا ۔  جس کی حالت اب تشویشناک تھی جس کے باعث آئی سی یو میں زیر علاج تھا جارڈن اینڈریڈ نامی امریکی شہری نے  ورون پر چاقو سے حملہ کیا۔

 

یہ واقعہ انڈیانا کے والپاریسو شہر کے ایک جم میں پیش آیا تھا ۔ پولیس نے حملے کے بعد حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ قتل کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ورون فورٹ وین ہسپتال میں زیر علاج تھا حکام نے پہلے ہی بتایا تھا کہ ورون کی حالت تشویشناک ہے اور ان کے بچنے کا امکان صرف 5 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button