محمد علی شبیر کو نظام آباد اربن اسمبلی حلقہ سے کامیاب بناکر ملی حمیت کا ثبوت دیں : سید نجیب علی
قدآور سیاسی رہنما محمد علی شبیر کو نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی کانگریس امیدوارکوکامیاب بناکر ملی حمیت کا ثبوت دیں
نظام آباد کی ترقی کے نام پر لوٹ کھسوٹ۔استقبالیہ ریالی سے سینئر قائد سید نجیب علی کی مخاطبت
نظام آباد:8/نومبر (اردو لیکس)سینئر کانگریس قائد نظام آباد مسٹر سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے قدآور سیاسی رہنما و سابقہ ریاستی وزیر محمد علی شبیر کو نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی سے کانگریس امیدوار بنائے جانے کا خیر مقد م کرتے ہوئے کہاکہ ملی حمیت سے سرشار محمد علی شبیر کو نظام آباد حلقہ اسمبلی سے امیدوار بنایاجانا نظام آباد کی عوام بالخصوص مسلمانوں کیلئے قابل فخر ہے۔
سید نجیب علی کانگریس نظام آباد اربن امیدوار محمد علی شبیر کی نہروپارک نظام آباد پر تاریخی استقبالیہ ریالی کو مخاطب کررہے تھے کہاکہ کانگریس پارٹی کا تلنگانہ ریاست میں برسر اقتدار لایا جانا عوام کے مفاد کیلئے بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے شبیر علی جیسی شخصیت کو انتخابات میں نظام آباد سے کامیابی سے ہمکنار کرنا آندھیوں میں چراغ جلانے کے مماثل ہے۔ سید نجیب علی نے کہاکہ نظام آباد میں کانگریس پارٹی نے ایک طاقتورامیدوار کھڑا کرکے سمندر میں طغیانی پیدا کردی۔
انہوں نے کہاکہ محبوب کانگریس قائد محمد علی شبیر اپنی 34سالہ سیاسی زندگی میں کاماریڈی کو مثالی ترقی دی اور ہر فرقہ و طبقے میں اپنی منفرد شناخت بنائی۔ محمد علی شبیر کو نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی اربن سے کانگریس پارٹی امیدوار بنانے سے کاماریڈی کے قائدین میں غم کی لہر چھا گئی۔ سید نجیب علی نے نظام آباد اربن ایم یل اے بیگالہ گنیش گپتا کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نظام آباد کی ترقی کے نام پر بد عنوانیاں و دھاندلیاں کی گئی کروڑہا روپئے فنڈ کا خرد برد کیا گیا۔
انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ کانگریس کے انتخابی جلسوں میں دستاویزی ثبوت کے ساتھ ترقی کے نام پر بے قاعدگیاں و لوٹ کھسوٹ کو منظر عام پر لایاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نظام آباد ترقی کے نام پر ایک نمونہ بن گیا ہے”اندر مٹی اور اوپر چونا بن کر رہ گیا“ایک ایک چیز کو منظر عام پر لائیں گے کس طرح ترقی کے نام پر دھوکہ دیا گیا اور نظام آباد شہر کے سلم علاقوں کی بد حالی کو عیاں کیاجائے گا اور نظام آباد شہر کو ترقی دینے کے نام پر جو پروپگنڈا کیاجارہا ہے
اس حقیقت کو بھی ہم عوام کے سامنے لائیں گے۔ قائد کانگریس سید نجیب علی نے نظام آباد کی عوام بالخصوص مسلمانوں سے کہاکہ وہ جوش وجذبے کے ساتھ 30/نومبر کو کانگریس امیدوار نظام آباد اربن محمد علی شبیر کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کریں اور ملی حمیت کا ثبوت دیں۔
اس موقع پر نظام آباد کانگریس امیدوار محمد علی شبیر، پی سی سی نائب صدر طاہر بن حمدان، صدر ضلع کانگریس مانالہ موہن ریڈی، نظام آباد انچارج کرناٹک ایم یل اے بالراج، کانگریس قائد جاوید اکرم و دیگر موجود تھے۔