این آر آئی

ریاض میں “گلف سہودیا” کی ۳۵ ویں کانفرنس کا انعقاد

ریاض ۔ کے این واصف

ریاض میں سنٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن (CBSE)خلیجی ممالک میں قائم اسکولز کے پرنسپلز کی ۳۵ویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس دو روزہ کانفرنس کا افتتاح مہمانان خصوصی نے رویتی شمع روشن کرکے کیا۔ ابتداُ میں ریاض CBSE اسکولز کے طلباُ و طالبات نے اسٹیج پر مہمانان کا گل دستوں سے خیر مقدم کیا۔ مسز شبانہ پروین، پرنسپل ماڈرن میڈل ایسٹ انٹرنیشنل اسکول ریاض نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ سکریٹری پریس انفارمیشن و کلچر سفارت خانہ ہند ریاض نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے CBSE ملحقہ اسکولز میں معیار تعلیم کو بلند کرنے پر زور دیا۔
اعلی تجربہ کار صحافی خالد المینع  نے اپنی سحر انگیز تقریر میں انڈین ایجوکیشن سسٹم پر دعوت فکر دینے والے نکات اٹھائے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں ہند سعودی دیرینہ مستحکم و دوستانہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔ اجلاس سے ڈاکٹر جوزف ایمانوئل، اکاڈمک ڈائرکٹر CBSE نے بھی خطاب کیا۔ افتتاحی اجلاس کے اختتام پر سکریٹری CBSE گلف سہودیا پی وی پلانی سوامی نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ جس کے بعد ریاض زون کے طلباُ نے ایک رنگارنگ کلچرل پروگرام پیش کیا۔
افتتاحی اجلاس کے بعد منعقد سیشنز سے جوزف ایمانوئل، سمان نتھ دتتا، منیجنگ ڈائرکٹر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، موٹیویشنل اسپیکر راہول کپور، مسز رما شرما ڈائرکٹر نشر ، اشاعت و تعلقات عامہ نے خطاب کیا۔

اسی شام ایمبیسی آف انڈیا اور کانفرنس کی جانب سے ایمبیسی آڈیٹوریم مین معروف ستار نواز استاد شجاعت حسین خاں نے ایک محسور کن ستار وادن اور غزل گائیکی کا پروگرام پیش کیا۔ ابتداُ میں چیرمین گلف سہودیا معراج محمد خاں نے استقبال کیا۔
دو روزہ کانفرنس کے دوسرے دن ذہنوں کو روشن کرنے والے اور از حد معلوماتی مقالے پیش کرنے والوں میں آئی ٹی ایکسپرٹ ٹیم کے سربراہ سوپنل کمار، عالمی سطح پر معروف ہندوستانی قانون داں ڈاکٹر فیضان مصطفی، سابق وائس چانسلر نلسار یونیورسٹی آف لا، حیدرآباد، شیخ شبلی Edu voyage اور ڈاکٹر ترنس شامل تھے۔
چیرمین گلف سہودیا، و پرنسپل دہلی پبلک اسکول ریاض معراج محمد خاں اور ان کی ٹیم نے اپنی شبانہ روز کاوشوں سے اس دو روزہ کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button