تلنگانہ

تلنگانہ وقف بورڈ کے مستقل سی ای او کے تقرر اور اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے یونائیٹڈ مسلم فورم کا چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو مکتوب

حیدر آباد _ 21 جنوری ( پریس ریلیز) یونائیٹڈ مسلم فورم نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے وقف بورڈ کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر ( سی ۔ ای ۔ او) کی حیثیت سے ایک نان ۔ کیڈر عہدیدار کے تقر ر و وقف ایک 1995 سیکشن 23 کی خلاف ورزی قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ سے اپیل کی گئی کہ وہ قانون وقف کے تحت ایک مستند مستقل کیڈر عہدیدار کا تقرر کریں اور ریاست میں وقف امالک و جائیدادوں کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کریں۔

 

فورم کے صدر مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم اور دیگر ذمہ داران فورم کی جانب سے چیف منسٹر کو تحریر کردہ مکتوب میں کہا گیا کہ ایک مستقل کیڈ ر عہدیدار کے عدم تقرر سے اوقافی املاک و جائیدادوں کا تحفظ ایک سنگین مسئلہ بن رہا ہے۔ فورم کے جنرل سیکریٹری سید منیر الدین احمد مختار نے چیف منسٹر کے نام فورم کے مکتوب کے حوالے سے بتایا کہ اس مکتوب میں وقف ایکٹ میں ہی ۔ای۔ او کی قابلیت ، ان کے فرائض و اختیارات کی تشریح کی گئی ہے، اس مکتوب کی نقل چیف سیکر یٹری شانتی کماری کو بھی دی گئی۔ درگاه حضرت حسین شاہ ولی کی موقوفہ اراضی، مہیشورم کی وقف اراضی، عاشور خانه علی سعد، حضرت شاه را جوقتال، مسجد عالمگیری گلہ بیگم پیٹ ، حفیظ پیٹ کی درگار کی موقوفہ اراضیات کی طرف چیف منسٹر کی توجہ دلائی گئی ، اس مکتوب میں اس بات کی چیف منسٹر سے توقع کی گئی کہ وہ وقف ایکٹ کے مطابق ریاستی وقف بورڈ کو با اختیار بنانے اور اوقافی املاک و جائیدادوں کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button