این آر آئی

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے زیر اہتمام یوم خواتین۔ باصلاحیت خواتین کو تہنیت پیش کی گئی

ریاض ۔ کے این واصف

ین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر بزم اردو ٹوسٹ ماسٹز کلب ریاض نے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں تہنیت پیش کی گئی۔ پچھلے ہفتے سوشیل میڈیا میں چھائی رہی ریاض مٹرو کی لوکو پائلٹ مسز اندرا لوکیش کو “Youth Icon” ایوارڈ دیا گیا۔ اندرا لوکیش حیدرآباد میٹرو مین پائلٹ کے عہدے پر فائز تھیں وہ کچھ عرصہ قبل ریاض میٹرو سے منسلک ہوئیں اندرا کا تعلق ریاست آندھراپردیش سے ہے۔

اس تقریب میں مختلف شعبہ حیات میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی جن دیگر خواتین کو تہنیت پیش کی گئی ان میں مسز آر لکھشمی دیوی، ہیڈ نرس کنگ فھد میڈیکل سٹی ریاض جنہیں کچھ عرصہ قبل بین الاقوامی DAISY ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ آپ کا تعلق ریاست آندھراپردیش سے ہے۔ شعبہ طب ہی میں OB & Gynecologist ڈاکٹر شاہینہ احمد کو بھی ان خدمات کے لئے ایوارڈ پیش کیا گیا۔ آپ ایک طویل عرصہ سے ریاض مین خدمات انجام دے رہی ہین اور کمیونٹی مین بے حد مقبول ہیں۔

اردو شعر و ادب میں محترمہ اسنی بدر کی خدمات کے اعتراف انھیں ایوارڈ سے نوازہ کیا۔ آپ کا تعلق ہمیر پور، اتر پردیش سے ہے۔ اسنی بدر مشاعروں میں نظر نہیں آتیں مگر آپ کا کلام ہند و پاک معروف ادبی جرائد و رسائل میں پابندی سے شائع ہوتا ہے۔ آپ کے کلام کو جاوید اختر صاحب نے بھی سراہا ہے۔ معروف صحافی آنجہانی ونود دوا نے بھی ٹی وی پر اپنے پروگرام کے آخر میں اسنی بدر کی نظمیں پیش کی ہیں۔

فنون لطیفہ مین بین الاقوامی سطح پر معروف پینٹر محترمہ صبیحہ مجید صدیقی کو آرٹ میں اعلی ترین صلاحیتوں کو خراج پیش کرتے ہوئے ایوارڈ آف اکسلنس پیش کیا گیا۔ وہ ہندوستان کے معروف آرٹس ڈاکٹر عبدالمجید اور مسز راشدہ کی صاحبزادی ہیں۔ سفارت خانہ ہند ریاض، Synergy Art hub اور سعودی آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کے زیر اہتمام صبیحہ کے متعدد شوز منعقد ہوچکے ہیں۔

رانچی پریس کلب کی جانب سے “تیجیسوی سمان” حاصل کرنے والی صحافی و سماجی جہت کار مسز شاذین ارم کو بھی ان خدمات کے عوض ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ وہ گلوبل جھارکھنڈ ویلفیر اسوسی ایشن کی صدر اور فری لانس جرنلسٹ ہیں۔ ماہر تعلیم و اکاڈمک ڈائریکٹر سکسس انٹرنیشنل اسکول ریاض مسز ماجدہ عامر کو تعلیم کے شعبہ میں گراں قدر خدمات پر ایوارڈ آف اکسلنس پیش کیاگیا۔ سکسس اسکول کا شمار ریاض کے معیاری اسکولز میں ہوتا ہے۔

ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی روایت کے مطابق تقریب کا آغاز سارجنٹ آف آرم عبدالقدوس کے ابتدائی کلمات سے ہوا۔ کلب کے صدر محمد سیف الدین نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ راقم نے مہمان خصوصی زینت جعفری پر خاکہ پڑھا۔ معروف ٹوسٹ ماسٹر میمونہ عباس نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ مہمان خصوصی مسز زینت جعفری نے ایوارڈز پیش کئے جبکہ محمد سیف الدین نے کلب کی جانب سے مسز جعفری کو یادگاری مومنٹو اور مسز ظہیر بیگ نے شال پوشی کی۔

مسز کوثر فاطمہ نے پراثر اور دلچسپ انداز مین نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ محمد مبین، ڈاکٹر سعید نواز، مرزا ظہیر بیگ، ڈاکٹر سعید محی الدین، سید عبدالحامد اور کوثر نسیم نے انتظامات کی نگرانی کی۔اس تقریب مین ریاض کی سماجی تنظیموں کے اراکین اور ٹوسٹ ماسٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سینئر ٹوسٹ ماسٹر سید عتیق احمد کے ھدیہ تشکر پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button