جنرل نیوز

18 سال سے زائد عمر والے آنکھوں کا معائنہ کروالیں:_ نارائن پیٹ کلکٹر کویا شری ہرشا

 

نارائن پیٹ: 19 (اردو لیکس) نارائن پیٹ کے ضلع کلکٹر کویا سری ہرشا نے 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے لوگوں سے کہا کہ وہ حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے آنکھوں کی روشنی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں آنکھوں کا معائنہ کروائیں۔ ضلع کلکٹر نے صدرنشین بلدیہ نارائن پیٹ شریمتی گند ے انسویا کے ہمراہ ضلع مستقر کے گرلز ہائی اسکول میں منعقدہ آنکھوں کی روشنی پروگرام کا ربن کاٹ کر آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت غریبوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور غریب لوگوں کی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک غریبوں کے لیے کئی فلاحی پروگرام منعقد کیے جا چکے ہیں اور اب آنکھوں کی روشنی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس موقع سے استفادہ کریں۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رام منوہر راؤ، ڈاکٹر بالاجی، اے این ایم، آشا ورکرس، کونسلرس اور دیگر نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button