این آر آئی

دبئی میں سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی 76ویں یومِ پیدائش عقیدت و احترام سے منائی گئی

دبئی میں سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی 76ویں یومِ پیدائش عقیدت و احترام سے منائی گئی

 

دبئی: متحدہ عرب امارات کے معروف شہر دبئی میں متحدہ آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی 76ویں یومِ پیدائش نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ یہ تقریب انڈین اوورسیز کانگریس (آندھرا پردیش وِنگ) کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس کی قیادت آئی او سی کے سرگرم لیڈر سعادت سوداگر نے کی۔

 

اس موقع پر دبئی میں مقیم کانگریس کے درجنوں کارکن اور سینیئر این آر آئی شخصیات شریک ہوئیں، جنہوں نے ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کی سیاسی خدمات اور فلاحی اسکیموں کو یاد کرتے ہوئے ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

مقررین نے کہا کہ راج شیکھر ریڈی نے بطور چیف منسٹر عوامی بہبود کے انقلابی اقدامات کئے ، جن میں آروگیہ شری ہیلتھ اسکیم اور کسانوں کے لیے امدادی پیکیجز شامل ہیں۔

 

تقریب کے دوران مرحوم لیڈر کی زندگی پر مبنی ایک مختصر ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی، اور ان کی یاد میں دعائیہ کلمات ادا کیے گئے۔

سعادت سوداگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ راج شیکھر ریڈی صرف آندھرا پردیش کے ہی نہیں، بلکہ پورے بھارت کے عوامی لیڈر تھے۔ ان کا وژن آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہے۔وائی ایس آر نے اپنے دور حکومت میں کئی فلاحی اسکیم شروع کئے جن میں 4 فیصد مسلم تحفظات بھی شامل ہیں جس سے ہزاروں مسلم نوجوانوں کو ڈاکٹر اور انجینر بننے کا موقع ملا

 

۔آخر میں تمام شرکاء نے ایک دوسرے سے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ کانگریس کے نظریات کو فروغ دینے اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کا عہد کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button