اسپشل اسٹوری

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے _ ملبے کے نیچے 40 گھنٹے گزارنے کے بعد بہن اور بھائی صحیح سلامت

حیدرآباد _ 7 فروری ( اردولیکس ڈیسک)  ‘جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے’ کی کہاوت حقیقت کی دنیا میں کبھی کبھار ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ اس کہاوت کا ایک زندہ ثبوت حال ہی میں شام میں پیش آئے خوفناک زلزلے کے ویڈیو جو سوشل میڈیا پر دیکھا جا سکتا ہے جب ایک معصوم 9 سالہ مریم اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ملبے تلے 40 گھنٹوں تک دبے رہے لیکن انھیں ذرہ برابر بھی زخم نہیں آئے ۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے باعث مریم کے ماں باپ اور دو بھائی ملبے تلے دب گئے تھے لیکن مریم اور اس کا چھوٹا بھائی زندہ بچ گئے جبکہ ان کے خاندان کے دیگر افراد ملبے میں نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

منگل کی صبح سے  دو معصوم بچوں کی ایک تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی ۔ شام سے تعلق رکھنے والی مریم   اور اس کا چھوٹا بھائی زلزلے کے باعث منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے  خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دب گئے تھے

لیکن یہ دونوں معصوم سلاب کے نیچے ایک  ستون سے سہارا لے کر مدد کا انتظار کررہے تھے وہ اپنی زندگی کی جدوجہد میں 40 گھنٹے ملبے تلے دبے  رہے۔  لڑکی نے اپنے بھائی کو حوصلہ دیا اور مدد کا انتظار کرنے لگی آخر کار ریسکیو آپریشن میں ان دونوں کو بچا لیا گیا اور انھیں معمولی چوٹ بھی نہیں آئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button