نیشنل

موجودہ حالات کے پیش نظر کانگریس کوووٹ دینے کل جماعتی کونسل کی اپیل

رائچور:کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کےتحت تشہیری مہم کاآخری دن ہونے کی وجہ آج رائچورشہرمیں بھی کافی ہلچل دیکھی گئی۔رائچورمیں کل جماعتی کونسل نےفرقہ پرستوں کواقتدارسے روکنےکیلئےکانگریس اوررائچورسےپارٹی امیدوارمحمدشاہ عالم کی حمایت کرنےکااعلان کیاہے۔اس سلسلے میں آج رائچورشہرمیں کل جماعتی کونسل کاایک شعوربیداری پروگرام منعقدہوا۔اس موقع پرمختلف مکاتب فکرکےعلماءکرام،مشائخین،دانشوروں اورملی وسماجی رہنماوں نےشرکت کی۔پروگرام میں کانگریس امیدوارمحمدشاہ عالم کے علاوہ کانگریس کےمعروف نوجوان لیڈرروی بوس راجو نےبھی حصہ لیا۔کل جماعتی کونسل رائچورکےصدرمحمداقبال نےکہاکہ کرناٹک میں بی جےپی کےاقتدارمیں آنےکےبعداقلیتوں کےعلاوہ دیگرطبقات کومسلسل ہراساں کیاجارہاہے۔بی جےپی دورحکومت میں حجاب،حلال،گاوکشی جیسے مختلف معاملات کولیکراقلیتوں کاجینامشکل کردیاگیاہے۔جبکہ انتخابات سےعین قبل مسلمانوں سےچارفیصدریزرویشن چھین کرناانصافی کی انتہاکردی گئی ہے۔محمداقبال نےکہاکہ مسلمانوں کےعلاوہ دیگربرادراں وطن بھی اب فرقہ پرستوں کی سازشوں کوسمجھ چکےہیں۔اورایسی صورتحال میں اقلیتوں کومتحدہوکرملک کی واحد سیکولرسیاسی جماعت کانگریس کوووٹ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے10مئی کوصبح کی اولین ساعتوں میں بڑچڑھ کراپنےووٹ کےحق کااستعمال کرنے کی عوام سےاپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button