جنرل نیوز

نارائن پیٹ کے سینئرکانگریس قائد اور ممتاز قانون داں عبدالسلیم ٹی آر ایس میں شامل

نارائن پیٹ: 29 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع میں کانگریس پارٹی کو ایک بڑا جھٹکہ لگا ہے۔ نارائن پیٹ کے سینئرکانگریس قائد اور ممتاز قانون داں عبدالسلیم نے آج اپنے حامیوں کے ہمراہ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ نارائین پیٹ ضلع ٹی آر ایس کے صدر و مقامی رکن اسمبلی ایس راجندرریڈی نے پارٹی کھنڈوا پہناکر اُن کا ٹی آر ایس میں استقبال کیا۔ اس تقریب میں نارائین پیٹ بلدیہ کے کونسلر وٹی آر ایس کے قائد محمد نواز موسی ‘ امیرالدین ایڈوکیٹ، سدرشن ریڈی ،عبدالرحمن اے آر، محمودانصاری، دستگیر چاند ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button