تلنگانہ
پارکس اور عوامی مقامات پر غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والوں کی خیر نہیں
حیدرآباد۔ شہر میں عوامی مقامات پر اور پارکس میں غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والے نوجوانوں کی اب خیر نہیں ہےنیکلس روڈ، اندرا پارک اور دیگر پارکس کے علاوہ عوامی مقامات پر بعض جوڑے غلط حرکتیں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے عام شہریوں تکلیف ہورہی ہے۔
خاص طور پر ارکان خاندان کے ساتھ اور بچوں کے ساتھ ایسے مقامات پر جانے والوں کو ان جوڑوں کی حرکتوں سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عام شہریوں نے شی ٹیمس سے اس بات شکایت کی جس پر پولیس فوری حرکت میں آگئی۔ پولیس نے ایسے 12 افراد کو حراست میں لے لیا انہیں جرمانہ عائد کیے گئے اور ان کی کونسلنگ کی گئی۔
پولیس نے وارننگ دی ہے کہ عوامی مقامات پر اس طرح کی حرکتیں کرتے ہوئے عام شہریوں کو پریشان کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور شی ٹیمس کی جانب سے عوامی مقامات پر اور پارکس پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔